The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

اسلام آبادہائیکورٹ ، پپرا میں قواعدوضوابط کے برعکس تعیناتیوں کے کیس میں ریکارڈ طلب

7

پیر ستمبر
17:59

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی کی عدالت نے پپرا میں قواعدوضوابط کے برعکس تعیناتیوں کے کیس میں نوٹس جاری کرتے ہوئے ریکارڈ طلب کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو مشتاق احمد کی جانب سے کاشف علی ملک ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر درخواست پر سماعت کے دوران وفاق، چیئرمین پپرا بوڈ،پپیرا، سیکرٹری اسٹبلشمنٹ اور دیگر کو فریق بناتے ہوئے کہاگیاکہ پپرا میں قواعدو ضوابط کے خلاف35 افراد کو تعینات کیاگیا جس کیلئے کوئی اشتہار بھی جاری نہیں کیاگیا استدعاہے کہ مذکورہ تعیناتیوں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے، عدالت نے ریکارڈ کیلئے نوٹس جاری کرتے سماعت25 نومبر تک کیلئے ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More