The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

اسلام آباد میں نیشنل بینک کے مینجر کو دن دیہاڑے قتل کر دیا گیا … سید رضا نقوی دفتر پہنچے تو 2 موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے

13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2020ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیشنل بینک کے مینجر کو قتل کر دیا گیا ، ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گئے ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق یہ واقعہ تھانہ کورال کی حدود میں پیش آیا جہاں سید رضا نقوی نیشنل بینک کے سیلز مینجر صبح اپنے آفس کے باہر پہنچے تو 2 موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے ، قتل کا مقدمہ تھانہ کورال میں درج کیا گیا جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے ملزمان کو شناخت بھی کرلیا گیا ، جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ اس واقعے کے حوالے سے پولیس حکام نے بتایا کہ لگتا ہے کہ واقعہ ذاتی رنجش کی وجہ سے پیش آیا تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش کی جائے گی ۔ ایک اور واقعے میں اسلام آباد میں ڈی آئی جی ٹریننگ کراچی ناصر آفتاب کا گھر بھی محفوظ نہ رہا ، ڈاکو تھانہ رمنا کے سیکٹر جی ٹین میں ان کے گھر سے گولڈ میڈل اور دیگر قیمتی اشیا لے کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

جی الیون فور میں ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر30 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورات، پاؤنڈز اور موبائل فون لے گئے ۔

دوسری طرف امریکی سفارت خانے کی جانب سے امریکی شہریوں کے لیے جاری ایک انتباہ نے اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے
۔  امریکی سفارت خانے کے انتباہ میں اسلام آباد کے مہنگے ترین سیکٹرزایف6‘ایف7‘ایف 10‘ جی6‘آئی9اور آئی 10کے بارے میں امریکی شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ان سیکٹرزمیں غیرضروری طور پر جانے سے گریزکریں اور جو امریکی شہری ان سیکٹرزکے رہائشی ہیں وہ گھروں سے باہر نکلنے میں احتیاط سے کام لیں اور صرف ضرورت کے تحت ہی گھروں سے باہر نکلیں . سفارت خانے نے اپنے انتباہ میں کہا ہے کہ چوری‘ڈکیتی‘راہزنی اور موبائل فون چھینے جانے کے واقعات میں تیزی آئی ہے لہذا امریکی شہری ان سیکٹرزکے کاروباری علاقوں اور مارکیٹس میں بھی جانے سے گریزکریں ‘امریکی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ”لوپروفائل “میں رہیں‘جیولری پہنچنے اور مہنگی گاڑیوں کے استعمال سے اجتناب کریں‘بنکوں کے اے ٹی ایم استعمال کرتے وقت ہر ممکن حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں اور اپنے ارگردکی نقل وحرکت سے خبردار رہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More