The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

اسلامی کیلنڈر کے مطابق 12 ربیع الاول 30 اکتوبر بروز جمعہ کو ہوگی … کل پیر کو ملک بھر میں یکم ربیع الاول ہے، تمام مسلمانان عالم کو ولادت خاتم النبئین محمد مصطفیٰ ﷺ مبارک … مزید

18

کل پیر کو ملک بھر میں یکم ربیع الاول ہے، تمام مسلمانان عالم کو ولادت خاتم النبئین محمد مصطفیٰ ﷺ مبارک ہو۔ وفاقی وزیر فواد چودھری کا ٹویٹ

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ
اتوار اکتوبر
21:23

اسلامی کیلنڈر کے مطابق 12 ربیع الاول 30 اکتوبر بروز جمعہ کو ہوگی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 اکتوبر2020ء) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ اسلامی کیلنڈرکے مطابق 12 ربیع الاول 30 بروز جمعہ کو ہوگی، کل ملک بھر میں یکم ربیع الاول ہے، تمام مسلمانان عالم کو ولادت خاتم النبئین محمد مصطفیٰ ﷺ مبارک ہو۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں ربیع الاول کے چاند دکھائی دینے کا اسلامی کیلنڈر کے تحت اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کے کیلنڈر کے مطابق کل یکم ربیع الاول ہے ، 12 ربیع الاؤل 30 اکتوبر بروز جمعرات ہو گی، مسلمانان عالم کو ولادت خاتم النبئین محمد مصطفیٰ صلى الله عليه وسلم مبارک ہو۔یاد رہے گزشتہ روز چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں اجلاس ہوا تھا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈویژنل اور زونل کمیٹیوں نے ربیع الاول 1442 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے شہادتیں اکٹھی کیں۔ لیکن ملک بھر سے رویت کی شہادتیں موصول نہ ملنے کے بعد مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا کہ آج پاکستان میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔

اس حساب سے پاکستان میں یکم ربیع الاول پیر 19 اکتوبر کو ہوگی۔ جبکہ پاکستان میں 12ربیع الاول بروز جمعہ 30 اکتوبر کو ہوگی۔ جبکہ جشن عید میلادالنبیﷺ مذہبی جوش وخروش اور عقیدت واحترام کے ساتھ 30 اکتوبر کو منایا جائےگا۔ اسی طرح فلکیاتی علوم کی عرب یونین کے ممبر ابراہیم الجروان کے مطابق اس بار یو اے ای میں نبی کریم کی ولادت باسعادت 29 اکتوبر 2020ء بروز جمعرات ہو گی۔ جبکہ یکم ربیع الاول 18 اکتوبر 2020ء کو ہو گی۔ چونکہ عید میلاد النبی جمعرات کے دن ہو گی۔ اس لیے اس روز عام تعطیل ہو گی۔ اس سے اگلے روز بھی جمعہ کی ہفتہ وار تعطیل ہو گی۔ لوگ دو چھُٹیوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ فلکیاتی علوم کی سوسائٹی نے کہا ہے کہ فلکی حساب سے یکم ربیع الاول 18 اکتوبر2020ء کو ہو گا جو کہ اتوار کے روز ہو گی۔ سوسائٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جمعہ 29 صفر بمطابق 16 اکتوبر کو شام 5 بجکر 56 منٹ پر چاند، سورج کے ساتھ ڈوب جائے گا۔اسی رات ’اسی رات 10 بجکر 31 منٹ پر چاند اور سورج افق کی ایک ہی منزل پر ہوں گے جبکہ اگلے دن یعنی ہفتہ 17 اکتوبر کو سورج شام 5 بجکر 55 منٹ پر غروب ہوگا جبکہ ربیع الاول کے ہلال کی پیدائش ہوگی‘۔’نیا چاند شام 6 بجکر 40 منٹ پر افق پر ہوگا اور انسانی آنکھ سے دیکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More