The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

اسلامی جمعیت طلبہ حیدرآباد ڈویژن کے تحت “اور ایمان والے تو اللہ کی محبت میں شدیدہوتے ہیںکی تھیم کے ساتھ سہ روز تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا

13

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) اسلامی جمعیت طلبہ حیدرآباد ڈویژن کے تحت “اور ایمان والے تو اللہ کی محبت میں شدیدہوتے ہیں،(البقرہ165)-“کی تھیم کے ساتھ سہ روز تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن بھر سے ہر سطح کے ذمہ داروں اور کارکنوں نے شرکت کی، تربیتی کیمپ میں ناظم ڈویژن سعداحسن قاضی کے افتتاحی خطاب کے بعد حاجی شفیق مغل نے درس قرآن دیا، تربیت گاہ میں مختلف موضوعات پر ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا، سابق ناظم اعلیٰ زبیرحفیظ نے “میں جمعیت کا حصہ کیوں بنوں”کے موضوع پر سابق ناظم صوبہ حافظ سلمان خالدنی”موثراجتماعات”سابق معتمد صوبہ سہیل احمدشارق نے “بزم ساتھی”سابق ناظم ڈویژن فریداحمدقائم خانی نی”حلقے کی جمعیت” کے موضوع پر ورکشاپ کنڈکٹ کیں، اس کے علاوہ سابق ناظم صوبہ ڈاکٹرشاہد رفیق،منتظم جمعیت طلبہ عربیہ محمدافضل،سابق ناظم صوبہ انجینئر عبدالمالک میمن،رہنماجماعت اسلامی عبدالقدوس احمدانی،سمیت دیگر مربین نے مختلف موضوعات پر خطاب کیا، تین روزہ کیمپ میں ڈویژنل اجتماع ناظمین کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں ناظمین حلقہ جات نے اپنی کارگردگی رپورٹ پیش کی اور آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا، اس کے علاوہ سہ روزہ کیمپ میں گروپ ڈسکشن ، مباحثہ ، جنرل نالیج،سمیت دیگر سیشن بھی منعقد ہوئے جس میں کارکنان جمعیت نے بھرپورحصہ لیا، شرکاء نے نظمیں اور ترانے بھی پیش کئے۔

(جاری ہے)

اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ حیدرآ باد ڈویژن سعداحسن قاضی نے کہا کہ اللہ کی مددونصرت کے ساتھ جمعیت کی دیرینہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے کامیاب ڈویژن کا انعقاد کیا جمعیت اپنے کارکنان کی تربیت نہایت منظم انداز میں کررہی ہے۔ہمارے قافلے میں مستقبل کی پاکستان کی قیادت شامل ہے۔آج ہمارے اجتماع میں موجود کارکنان ایک بہترین اعلیٰ اخلاقی اور فکری تربیت کے ساتھ عملی زندگی میں قدم رکھیں گے کل یہی طلبہ ڈاکٹر،انجینئراور سیاست دان بن کر ملک کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کریں گے، انہوں نے کہا کہاکہ اللہ تعالیٰ نے اپنی رحمت سے پاکستان کو کورونا کی وبا سے شفا عطا فرمائی اب زندگی دوبارہ معمول کی طرف لوٹ رہی ہے، تعلیمی ادارے کھل رہے ہیں، تمام کارکنان جمعیت مکمل احتیاطی تدابیرکے ساتھ اپنے اپنے تعلیمی اداروں میں جائیں،بھرپور محنت کے ساتھ تعلیمی سلسلے کو آگے بڑھائیںاور جمعیت کی سرگرمیوں کا انعقاد کریں، اپنے جیسے طلبہ کو جمعیت کی دعوت دیں اور ان کے لیے ایسی سرگرمیاں ڈیزائن کریں جو ان کے تعلیمی سلسلے کے لیے معاون ثابت ہو، کیمپ کے اختتامی سیشن میں مختلف مقابلوں میں حصہ لینے والے شرکاء کو شیلڈزاور اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More