The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

اسلامیہ کالج انتظامیہ اور ملازمین کے درمیان مذاکرات کامیاب

20

ہفتہ اکتوبر
15:56

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 اکتوبر2020ء) : اسلامیہ کالج انتظامیہ اور ملازمین کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، جائنٹ ایکشن کونسل کا قلم چھوڑوکام چھوڑ ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا، سینئر ایلومنائی ایسوسی ایشن کے صدر محمدزمان کی قیادت میں جائنٹ ایکشن کونسل کے عہدیداروں کی انتظامیہ سے مذاکرات کامیاب ہوگئے، انتظامیہ نے ملازمین کی پروموشن ، فوت شدہ اور ریٹائرڈ ملازمین کی بچوں کی تعیناتی اور دیگر مطالبات تسلیم کرلئے ہیں، کامیاب مذاکرات کے بعد ملازمین نے چار روز سے جاری ہڑتال اور پیر کے روز جمرود روڈ پر مجوزہ دھرنا ختم کردیا، ملازمین نے تمام 14ہاسٹلز میں طلبہ و طالبات کو فوڈ کی فراہمی بھی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More