The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

اسسٹنٹ ڈائریکٹر وسیم رضا پر فائرنگ کی مذمت ۔ ملوث افراد کو فی الفور گرفتار کیا جائے، نبیلہ خانم

14

منگل ستمبر
17:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) آفیسرز ایکشن کمیٹی کی چیئرپرسن نبیلہ خانم نے کے ڈی اے کے اسٹنٹ ڈائریکٹر وسیم رضا پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے۔ افسران کو تحفظ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ کراچی میں چومکھی کا کھیل ہو رہا ہے۔بعض بلیک میلرز جعلی خبریں چلوا کر بلدیہ عظمی کراچی کے افسران کو متنازعہ بنا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ا یڈمنسٹریٹر کے ایم سی ، صوبائی وزیر بلدیات اور کمشنر کراچی افسران کو تحٖفظ دیں۔ نیب کے نام سے کچھ افراد ماضی میں بھی افسران کو ڈرا کر رقوم وصول کرتے رہے ہیں اور اب ایجنٹ بن کر نیا جال لائے پرانے شکاری کی طرح ماحول خراب کر رہے ہیں۔ تاکہ ایڈمنسٹریٹر کو گمراہ کیا جا سکے۔ نبیلہ خانم نے کہا کہ صحافتی اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے موقف لئے بغیر کسی کی کردار کشی نہ کی جائے۔ قانونی کاروائی کا ایسے افسران بھرپور حق رکھتے ہیں جنہیں معتوب کیا جا رہا ہو۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More