The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

”اسرائیل امن معاہدے کے بعد اسرائیل نے فلسطینی آبادیوں پر قبضہ روک دیا ہے“ … متحدہ عرب امارات کے زیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے کہا کہ امن معاہدے سے فلسطینی … مزید

8

متحدہ عرب امارات کے زیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے کہا کہ امن معاہدے سے فلسطینی ریاست کے قیام کی طرف پیش رفت ہوئی ہے

Muhammad Irfan محمد عرفان
منگل ستمبر
14:30

”اسرائیل امن معاہدے کے بعد اسرائیل نے فلسطینی آبادیوں پر قبضہ روک ..
دُبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 ستمبر2020ء) متحدہ عرب امارا ت اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے پر آج امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں واقع صدارتی محل وائٹ ہاؤ س میں دستخط ہوں گے۔ اماراتی وفد کی قیادتمتحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زائد آل نہیان کر رہے ہیں۔ شیخ عبداللہ نے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ اسرائیلی اماراتی سمجھوتے نے مغربی کنارے کا انضمام روک دیا ہے۔ العربیہ نیوز کے مطابق شیخ عبداللہ بن زائد آل نہیان کا کہنا ہے کہ “اسرائیل کے ساتھ ہمارے تعلقات کا قائم ہونا خطے میں پیش رفت کے لیے ایک تاریخی اقدام ہے”۔انہوں نے مزید کہا کہ “بحرین کا بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو نارمل بنانا چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کا ایک موقع ہے۔اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنا ظاہر کرتا ہے کہ عوام تنازعات سے تنگ آ چکے ہیں اور وہ استحکام کے خواہش مند ہیں ۔

(جاری ہے)

اماراتی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ “شدت پسند” غیر عرب قوتیں تنازع کو جنم دینے والی شہنشاہیت کے خواب دیکھ رہی ہیں۔ اس وقت انتہائی ترجیح خطے میں کشیدگی اور تناوٴ میں کمی لانا ہے تا کہ امن اور سلامتی کے حوالے سے مکالمے کا آغاز ہو۔شیخ عبداللہ کے مطابق “اس مرحلے پر فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے پیش رفت اہم ہے۔ اسرائیلی اماراتی سمجھوتے نے مغربی کنارے کا انضمام روک دیا ہے”۔اماراتی وزیر نے باور کرایا کہ “اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے سے ،،، فلسطینیوں کو ان کے حقوق پیش کرنے اور ان کی ریاست قائم کرنے کے حوالے سے پیش رفت متاثر نہیں ہو گی”۔شیخ عبداللہ نے فلسطینی قیادت پر زور دیا کہ وہ بار آور بات چیت میں داخل ہونے کے لیے اس موقع سے فائدہ اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ “ہم امن کی جانب کسی بھی اقدام میں فلسطینی قیادت کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے”۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More