The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

استور، قو می خزانے کو لوٹنے والوں کا احتسابی عمل جاری و ساری ہے، ساجدہ صداقت

19

اتوار ستمبر
17:15

استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 13 ستمبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف پاکستان کی مقبول ترین پارٹی بن چکی ہے، خدا کے فضل کرم سے آج ملک میں سزا اور جزا کا نظام رائج ہے، قو می خزانے کو لوٹنے والوں کا احتسابی عمل جاری و ساری ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان خواتین ونگ کی سینئر رہنما ساجدہ صداقت نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی مقبول ہوتی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں گلگت بلتستان کو تمام پارٹیوں نے نظرانداز کیا اور عوام کو بوقوف بنایا، اس بار پاکستان تحریک انصاف کی حکومت گلگت بلتستان کو حقیقی معنوں میں ہمارے حقوق سے آراستہ کریگی۔ انہوں نے کہا بہت جلد اس کے ثمرات عوام کو ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا ویژن ہے کہ غریب لوگوں کو آگے لانا ہے، وہ دن دور نہیں کہ گلگت بلتستان کی حقیقی معنوں میں شناخت ہوگی ، بنیادی حقوق سے آراستہ اور خوشحال گلگت بلتستان یقینی ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More