The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

اساتذہ کرونا وائر س سے بچائو کیلئے بچوں کو آگاہی فراہم کریں

2

منگل ستمبر
14:17

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) کرونا کی وجہ سے بند ہونیوالے سکولز و کالجز میں تعلیمی سیشن کا آغاز کردیا گیا ہے احتیاط کرکے اس مہلک مرض کو پاکستان سے ختم کیا جاسکتا ہے اس میں اساتذہ کا سب سے اہم کردار ہوگا کہ وہ کرونا وائر س سے بچائو کیلئے بچوںکو آگاہی فراہم کریں ان خیالات کا اظہار سیاسی سماجی شخصیت ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے مقامی سکول میں اساتذہ اور بچوں سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس نے جہاں ہر شعبہ ہائے زندگی کو متاثر کیا وہاں پر سکولز‘ کالجز کے بچے اور بچیاں پڑھائی کا تسلسل قائم نہ رکھنے کی وجہ سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں اب اساتذہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ چھٹیوں کے دوران جو کورسز رہ گئے ہیں انہیں مکمل کرنے میں لگن سے کام کریں ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے کہا کہ اس وقت طلباء و طالبات کی زندگیاں سب سے اہم ہیں کرونا ایک موذی وائرس ہے جس سے بچنے کیلئے حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More