The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

اساتذہ کرام کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہروقت کھلے ہیں،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری ساہیوال

15

پیر ستمبر
17:39

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری ساہیوال سید راشد لطیف نے کہاہے کہ اساتذہ کرام کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہروقت کھلے ہیں ۔ حکومت کی طرف سے کورونا کے حوالے سے جاری ایس او پیز پر سختی سے عمل کیاجائے گا تاکہ کورونا کی روک تھام کو یقینی بنایاجاسکے ۔ وہ یہاں اپنے دفترمیں پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر ملک لطیف شہزاد کی قیادت میں ملنے والے ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

وفد وائس چیئرمین محمدرمضان بھٹی ‘ضلعی صدر ساہیوال بابر حسین بھٹی ‘شہزاد انجم ‘جان محمد گجر ‘ بشیر احمدساہی ‘ شاہ محمد گجر‘محمدعدنان بھٹی ‘تحصیل صدر ساہیوال محمدعثمان ‘جنرل سیکرٹری محمدزبیر اور دیگر راہنما بھی شامل تھے ۔ وفد نے ضلعی آفیسر کو اساتذہ کے مسائل پر گفتگو کی اور مذکورہ آفیسر نے انہیں ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ سید راشد لطیف نے کہاکہ اساتذہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے اگر اساتذہ کے مسائل کسی وجہ تاخیر کا شکار ہوں تو وہ انہیں فوری آگاہ کریں تاکہ انہیں فوری حل کیاجائے ۔اس موقع پر وفد نے بھی سید راشد لطیف کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More