The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

اردو بازار، گنپت روڈ، پیپر مارکیٹ ،آبکاری روڈکے تاجران کا پیاف فائونڈرز الائنس کی غیر مشروط حمایت کا اعلان

11

پیر ستمبر
17:07

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) انجمن تاجران اردو بازار کے صدر خالد پرویز، آپما کے سینئر رہنما خامس سعید بٹ اور شاہد ڈوگر نے کہا ہے کہ اردو بازار پیاف فائونڈرالائنس کے ساتھ ہے، 26ستمبر کو پوری مارکیٹ کے تاجر اکٹھے لاہور چیمبر پہنچ کر الائنس امیدواروں کے حق میں ووٹ کاسٹ کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیاف فائونڈرز الائنس کی الیکشن کیمپین کے افتتاح کے موقع پر الائنس کے قائدین اور امیدوارن کے اعزاز میں دئے گئے استقبالیہ کے موقع پر کیا۔ الائنس کے امیدواران کے اعزاز میں گنپت روڈ و دیگر ملحقہ مارکیٹوں کی جانب سے بھی زبردست استقبالیہ دیا گیا جس میں الائنس کے لیڈران اور امیدواران کو لاہور چیمبر کے الیکشن2020کے لئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔

(جاری ہے)

پیپر مارکیٹ ، گنپت روڈاردو بازار آبکاری روڈاور اس سے ملحقہ مارکیٹوں کے تقریبا چھ سو سے زیادہ ووٹرز پیاف فائونڈرز الائنس کے امیدواروں کو ووٹ دیں گے – اس امر کا اعلان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن کے رہنماوں خامس سعید بٹ ،آپما کے صدر خواجہ الیاس،وقاص ملک باو محمد بشیر ، محمد اجمل، ذیشان سہیل ملک سمیع اللہ بٹ، ملک احد امین و دیگر نے آل پاکستان پیپر مارکیٹ ایسوسی ایشن کے دفتر میں کیا ۔

تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے الائنس راہنمائوں میاں نعمان کبیر،شیخ محمد آصف اور محمد علی میاں نے بتایا کہ الائنس نے چیمبر میں اوپن ڈور پالیسی اپنا رکھی ہے ، اپنی پالیسیوں اور پروگراموں کے ذریعے چیمبر نے تاجروں کی عزت و وقار میں بے پناہ اضافہ کیا ہے ، کمیٹیوںکی تشکیل ہو یا بجٹ تجاویز کی تیاری ہر موقع پر تاجروں کو مساوی نمائندگی دی جاتی ہے چونکہ الائنس کے قائدین مسائل کو سمجھتے ہیں اور مسائل کو حل کرانے کی اہلیت رکھتے ہیں اس لئے ووٹرز الائنس کے امیدواران کو ایک مرتبہ پھر لاہور چیمبر الیکشن میں کامیاب کروائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پیاف فائونڈرز الائنس کی سترہ سالہ کامیابی اس کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More