The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

اداکارہ میرا کے گھر کی دعویدار خاتون کی درخواست پر وکلا ء آئندہ سماعت پر حتمی بحث کے لیے طلب

7

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 ستمبر2020ء) لاہورکی مقامی عدالت نے اداکارہ میرا کے گھر کی دعویدار خاتون کی درخواست پر وکلا ء کو آئندہ سماعت پر حتمی بحث کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کردی ۔سول کورٹ کے جج عدنان علی نے تسلیم کوثر کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزارخاتون نے موقف اپنایا کہ عتیق الرحمان نے مجھے گھر کی تمام رقم ادا کی لیکن میرا نے دھوکہ دہی سے 1 کنال کا گھر اپنے نام کروایا۔میرا اپنا گھر فروخت کرنا چاہتی ہے،عدالت میرا کو گھر فروخت کرنے سے روکنے کا حکم دے۔استدعا ہے کہ عدالت قانون کے مطابق گھر کے کاغذات عتیق الرحمان کے نام کرنے کا حکم دے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More