The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ادائیگیاں نہ ہونے پر میٹروپولیٹن کارپوریشن کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے احتجاج پر تحریک التوائے کار جمع

16

جمعرات ستمبر
12:28

ادائیگیاں نہ ہونے پر میٹروپولیٹن کارپوریشن کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 ستمبر2020ء) ادائیگیاں نہ ہونے پر میٹروپولیٹن کارپوریشن کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے احتجاج پر تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کے رکن میاں عبدالرئوف کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک کے متن میں کہا گیا ہے کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن عدم ادائیگی پر سراپا احتجاج ہے ،ٹھیکیداروں نے ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل،چیف کارپوریشن آفیسراور چیف میٹروپولیٹن آفیسر انفراسٹرکچر کے دفاتر کا گھیرائوکر کے افسروں کے خلاف نعرے بازی کی ۔

ایسوسی ایشن نے مکمل ہونے والی ترقیاتی سکیموں کی کروڑوں ر وپے کی ادائیگیوںکا مطالبہ کیا ہے اور مطالبہ تسلیم نہ ہونے کی صورت میںسیکرٹریٹ کے باہر احتجاجی دھرنا دینے کی دھمکی دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More