The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

احساس ایمر جنسی کیش ،مجموعی طور پر 1 کروڑ47 لاکھ 67 ہزار387 مستحقین میں 178 ارب 51 کروڑ 27 لاکھ 90 ہزار روپے تقسیم

12

اتوار ستمبر
21:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر 1 کروڑ47 لاکھ 67 ہزار387 مستحقین میں 178 ارب 51 کروڑ 27 لاکھ 90 ہزار روپے تقسیم کیے جاچکے ہیں۔وزارت سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈویژن کی جانب سے مرتب شدہ احساس ایمرجنسی کیش ڈیش بورڈ کے تحت ملک بھر میں اب تک اس پروگرام کے ذریعے مجموعی طور پر 1 کروڑ47 لاکھ 67 ہزار387 مستحقین میں 178ارب 51 کروڑ 27 لاکھ 90 ہزار روپے تقسیم کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

احساس ڈیش بورڈ کے مطابق اب تک پروگرام کے کٹیگری ون کے 46 لاکھ 45 ہزار955 مستحقین میں 57 ارب 5 کروڑ 56 لاکھ 10 ہزار روپے اور کٹیگری ٹو کے 36 لاکھ 16 ہزار 253 مستحقین میں 43 ارب 39 کروڑ 50 لاکھ 40ہزار روپے تقسیم کیے گئے۔اس کے علاوہ کٹیگری تھری کے 31 لاکھ 21 ہزار 787 مستحقین میں 37 ارب 46 کروڑ 14 لاکھ40 ہزار روپے اور کٹیگری فور کے 11 لاکھ 79 ہزار 470 مستحقین میں 14 ارب 15 کروڑ 36 لاکھ 40 ہزار روپے جب کہ کٹیگری فائیو کے 16 لاکھ 22 ہزار 1 مستحقین میں 19 ارب 46 کروڑ 40 لاکھ 10 ہزار روپے تقسیم کئے جاچکے ہیں۔واضح رہے کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے ذریعے 16?9 ملین مستحق افراد کو 12 ہزار روپے دیئے جانے کا ہدف مقرر ہے جس کے لئے مجموعی طور پر 203 ارب روپے کا بجٹ مختص کررکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More