The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت رجسٹرڈ افغان مہاجرین میں امداد تقسیم کی جا چکی ہے، یو این ایچ سی آر

18

ہفتہ اکتوبر
13:12

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت رجسٹرڈ افغان مہاجرین میں امداد تقسیم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 اکتوبر2020ء) : یو این ایچ سی آر پاکستان نے ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لاک ڈاؤن سے متاثر ہو نے والے مستحق افغان مہاجرین میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کی طرح مالی امداد کا پروگرام پاکستان پوسٹ کے تعاون سے جاری ہے، اس سلسلے میں چاروں صوبوں اور اسلام آباد میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے 31 ہزار سے زائد مستحق خاندانوں میں امداد تقسیم کی جا چکی ہے۔ یواین ایچ سی آر کے ترجمان قیصر خان نے اے پی پی کو بتایا ہے حکومت پاکستان وزارت سیفران داخلہ اور خارجہ کے تعاون سے پاکستان میں قیام پذیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین جو کووڈ۔19 کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوئے انہیں یو این ایچ سی آر پاکستان، پاکستان پوسٹ کے تعاون سے 12 ہزار روپے فی خاندان کو ادا کئے جارہے ہیں تاکہ وہ اپنی ضروریات کی اشیائ خوردونوش خرید سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا یہ پروگرام ایسا ہی ہے جس طرح حکومت پاکستان کی جانب سے احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت مستحق لوگوں میں 12 ہزار روپے ادا کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ،صوبہ خیبرپختونخواہ،اسلام آباد میں بھی افغان مہاجرین کے مستحق رجسٹرڈ خاندانوں میں پاکستان پوسٹ کے تعاون سے 12 ہزار روپے 36 ہزار افغان مہاجرین کے خاندانوں میں تقسیم کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کے رجسٹرڈ 31ہزار خاندانوں میں 12 ہزار فی خاندان تقسیم کئے جا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More