The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

احساس ایمرجنسی کیش ادائیگی کے آخری 15دن:بائیومیٹرک تصدیق میں ناکامی سے دوچارصارفین کی سہولت کے لیے نیا ویب پورٹل کھول دیاگیا … احساس آفس میں اب تک بذریعہ ڈاک موصول … مزید

3

احساس آفس میں اب تک بذریعہ ڈاک موصول ہونے والی تمام درخواستوں کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے ،متعلقہ افراد کو جلد جوابات جاری کر دئیے جائیں گے

بدھ ستمبر
21:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے وہ اہل خاندان جنھیں بائیومیٹرک تصدیق یا اہل افراد کی وفات کے سبب12000 روپے کی امدادی رقم کی ادائیگی نہیں ہو سکی ان کو بہ سہولت ادائیگی یقینی بنانے کیلئے احساس کی جانب سے ایک نیا آن لائن پورٹل کھول دیا گیا ،احساس ایمرجنسی کیش کے تحت ریگولرادائیگیاں 15 ستمبر 2020 کو بند ہو چکی ہیں مگر وہ اہل صارف جنھیں انگلیوں کے نشانات کی تصدیق کے مسائل درپیش ہیں اور وہ مستحق خاندان جن میں امدادی رقم کے اہل افراد کی وفات ہو چکی ہے، انھیں کیش ادائیگیاں 30ستمبر2020 تک جاری رہیں گی، اس سلسلے میں احساس نے ایک نئے پورٹل (http://complaints.pass.gov.pk/)کا آغاز کیا جس کے ذریعے صارفین نہایت آسان طریقہ سے اپنی درخواست رجسٹر کروا سکتے ہیں،وہ خاندان جنھیں بائیومیٹرک تصدیق کے مسائل درپیش ہیں، وہ اس آن لائن پورٹل پر جا کر دیئے گئے درخواست فارم میں اپنا شناختی کارڈ اور فون نمبر درج کر یں، فارم جمع ہوتے ہی متعلقہ صارف کو ایک خود کار طریقہ سے جنریٹیڈ ٹریکنگ نمبر مل جائیگااس پورٹل پر وصول ہونے والی درخواستوں پر احساس کے طے کردہ قواعد وضوابط کے تحت جانچ پڑتال کے بعد، درخواستگزاروں کو ان کے فارم میں درج کیے گئے فون نمبر پر ادائیگی کی اطلاع کر دی جائے گی۔

(جاری ہے)

آن لائن پورٹل کے دوسرے حصہ میں ان خاندانوں کے لیے طریقہ کار وضع کیا گیا ہے جن میں وفات پانے والے افراد کے نام ایمرجنسی کیش کی امدادی رقم کی اہلیت کا پیغام وصول ہوا ہے۔ وفات پانے ولے اہل افراد کے خاندان کو معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے نام براہ راست ایک درخواست لکھ کر بھجوانی ہو گی۔ اس درخواست کے ساتھ وفات پانے والے اہل فرد کے نادرا(NADRA) سے تصدیق شدہ ڈیتھ سرٹیفیکیٹ وشناختی کارڈکی کاپیاں اور خاندان میں موجود اہل فرد کا نام و شناختی کارڈ کی کاپیاں منسلک کرنا لازمی ہے۔ مطلوبہ درخواست ایف بلاک، پاک سیکرٹیریٹ، اسلام آباد کے پتہ پر بھیجی جائے۔احساس آفس میں اب تک بذریعہ ڈاک موصول ہونے والی تمام درخواستوں کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے اور متعلقہ افراد کو جلد جوابات جاری کر دئیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More