The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

احساس ایمرجنسی کیش ادائیگی کی رہ جانے والے صارفین کی سہولت کے لیے نیا ویب پورٹل کھول دیاگیا،ڈاکٹر ثانیہ نشتر

5

جمعرات ستمبر
14:28

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس ایمرجنسی کیش ادائیگی کے آخری 15دن بائیومیٹرک تصدیق میں ناکامی سے دوچارصارفین کی سہولت کے لیے نیا ویب پورٹل کھول دیاگیا ہے۔اپنے ویڈیو بیان میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ یہ صارفین احساس ویب پورٹل کے لنک http://complaints.pass.gov.pk/ کو وزٹ کر سکتے ہیں۔ احساس ایمرجنسی کیش کے تحت ریگولرادائیگیاں 15 ستمبر 2020 کو بند ہو چکیں ہیں۔

(جاری ہے)

وہ اہل صارف جنھیں انگلیوں کے نشانات کی تصدیق کے مسائل درپیش ہیں انھیں کیش ادائیگیاں 30ستمبر2020 تک جاری رہیں گی۔ وہ مستحق خاندان جن میں امدادی رقم کے اہل افراد کی وفات ہو چکی ہے، انھیں بھی کیش ادائیگیاں 30ستمبر2020 تک جاری رہیں گی۔ صارفین نہایت آسان طریقہ سے اپنی درخواست رجسٹر کروا سکتے ہیں.بائیومیٹرک تصدیق میں ناکامی کا شکارصارفین آن لائن پورٹل پر فارم میں اپنا شناختی کارڈ اور فون نمبر درج کر یں۔ فارم جمع ہوتے ہی متعلقہ صارف کو ایک خود کار طریقہ سے جنریٹیڈ ٹریکنگ نمبر مل جائے گا۔ اس پورٹل کے ذریعے درخواست دینے والے صارفین کو بینکوں کی برانچوں میں ادائیگیاں 30ستمبر تک جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More