The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

احتساب عدالت نے ملزمہ مناہل مجید کا کلفٹن کراچی میں پلاٹ منجمد کرنے پر نیب کے فیصلے کی توثیق کر دی

17

پیر ستمبر
17:47

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) احتساب عدالت اسلام آباد نے جعلی اکاونٹس کیس میں اشتہاری ملزمہ مناہل مجید کا کلفٹن کراچی میں پلاٹ منجمد کرنے پر نیب کے فیصلے کی توثیق کر دی ۔پیر کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی ۔

(جاری ہے)

نیب نے پلاٹ منجمند کرنے کے فیصلے کی توثیق کے لئے درخواست دائر کر رکھی تھی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ نیب تفتیشی افسر مبشر کریم اور پراسیکیوٹر سہیل عارف عدالت میں پیش ہوئے نیب نے ملزمہ مناہل مجید کا پلاٹ منجمند کرنے سے متعلق دستاویز بھی عدالت میں پیش کی۔ عدالت نے نیب کے موقف کو درست مان لیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More