The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

احتساب عدالت میں جعلی اکائونٹس کیس،پینک ریزیڈنسی ریفرنس میں دائر بریت درخواستوں پر سماعت

6

پیر ستمبر
17:59

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت نے جعلی اکائونٹس کیس،پینک ریزیڈنسی ریفرنس میں دائر بریت درخواستوں پر سماعت ملتوی کردی۔پیر کے روزعبدالغنی مجید اورآفتاب میمن کی درخواستوں پر سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید،عبد الغنی مجیدکے وکیل ارشد تبریز عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

عبدالغنی مجید کے وکیل ارشد تبریز نے کہاکہ جس ملزم نے ڈیڑھ ارب کے چیک جاری کئے اس نے پلی بارگین کر لی، نیب بتائے پنک ریذیڈنسی ریفرنس میں عبد الغنی مجید کا کردار کیا تھا،جس پر عدالت نے کہاکہ جو الزام ریفرنس میں بتائے جاتے ہیں اسے نیب نے ثابت کرنا ہوتا ہے۔وکیل نے کہاکہ یہ اس کیس میں ارتغل والے کلہاڑے لیکر کھڑے ہیں ،عدالت نے کہاکہ ہم نے قانون کو فالو کرنا ہے، نیب پراسیکیوٹروسیم جاویدنے کہاکہ پنک ریذیڈنسی میں پلی بارگین کو چیلنج نہیں کیا گیا،عبد الغنی مجیدکی بریت درخواست پڑھ کر حیرانگی ہوئی ،نیب نے کبھی نہیں کہا کہ ملزم پبلک آفس ہولڈر رہا ہے،ایف بی آر کی دستاویز عدالت میں پیش کر دیتے ہیں۔ عدالت نے سماعت آج تک کیلئے ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More