The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

اتحاد ملت ختم نبوتؐ نے علما کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف یوم احتجاج منایا

18

ہفتہ اکتوبر
17:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) اتحاد ملت ختم نبوتؐ فورم پاکستان کی سرپرست کمیٹی کے رکن علامہ اختر محمدی نے کہا ہے کہ حکومت مولانا محمد عادل خان سمیت مفتی نظام الدین شامزئی، مولانا یوسف لدھیانوی و دیگر ممتاز جید علماء کرام کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے اب تک کوئی قابل اطمینان اقدام نہیں کرسکی ہے جو ایک بہت بڑاسوالیہ نشان ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار اتحاد ملت ختم نبوتؐ کی جانب سے مولانا عادل خان سمیت دیگر جید علما ء کرام کے قاتلوں کی تاحال عدم گرفتاری کے خلاف منائے جانے والے یوم احتجاج کے سلسلے میں علامہ مرتضیٰ رحمانی کی زیر صدارت مرکز فاروقیہ پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے یوسف سلفی، اسلم فاروقی، جہانزیب سبزواری ، حنیف سلفی ،اسلم غوری، فیصل علی بلوچ و دیگر نے بھی خطاب کیا اور علماء کرام کے قاتلوں کی گرفتاری تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھنے کا عزم نو کیا علامہ اختر محمدی نے کہا کہ علامہ ہتشام الٰہی ظہیر کے گھر کے باہر واردات سے قبل پکڑے جانے والے ملزم سے ٹھوس بنیادوں پر تفتیش سے علماء کرام کے قاتلوں تک پہنچا جاسکتا ہے اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے حکومت سے مولانا عادل خان سمیت تمام جید علماء کرام کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا گیا اور ملکی استحکام کی خاطر ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے پر اتفاق کیا گیااجلاس میں شہید ملت لیاقت علی خانؒ و شہدائے پاک فوج کے درجات کی بلندی اور ملکی استحکام کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More