The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

اتحادی حکومت احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی‘سمیرا ساہی

25


Live Updates

اتوار اکتوبر
13:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) مسلم لیگ (ق) پنجاب خوا تین ونگ کی جوا ئنٹ سیکر ٹری سمیرا ساہی نے کہاہے کہ اتحادی حکومت احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، مو جودہ اتحادی حکومت نے عوامی فلاح کی سیاست کو فروغ دیگر موروثی سیاست کا قلع قمع کردیا ہے، ملکی ادارو ں پر تنقید کر کے اپوز یشن جماعتیں اپنا قد کسی صور ت نہیں بڑھا سکتیں۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ تنقید کی پرواہ نہیں، اتحادی حکومت عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔الزامات کی منفی سیاست کرنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا،پہلی حکومت ہے جہاں عوام اور ان کے لیڈروں کے درمیان کوئی فاصلہ نہیں۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ق) کا ماضی گواہ ہے کہ ہم عوامی خدمت کے امین ہیں اور عوام میں رہ کر ہی عوام کے مسائل کے حل کے لئے کام کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اپوز یشن جماعتو ں کے قا ئد ین نے لو ٹ مار نہ کی ہو تی تو گیارہ جماعتو ں کو مل کرایک سٹیڈیم نہ بھر نا پڑ تا۔ انہو ں نے کہاکہ پیپلز پار ٹی اور مسلم لیگ (ن) کو ملک اور قوم کی بجائے اپنی کرپشن بچانے کی زیادہ فکر ہے اگر آ ج پیپلز پار ٹی اور مسلم لیگ (ن) کو این آر او مل جائے تو ملک میں صرف اپوز یشن جماعت مو لانا فضل الرحمن کی رہ جائے گی۔ اسی لیے ہم کہتے ہیں اپوز یشن جماعتو ں کچھ بھی کر لیں نہ ان کواین آر او ملے گا نہ ڈیل یا ڈھیل ہو گی، احتساب کے معاملے پر کسی کورعا یت نہیں ملے گی۔



اپوزیشن اتحاد کی تحریک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More