The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ابتدائی انکوائری میں غیر ملکی ایئر لائن کے عملے کی طرف سے چیک ان کائونٹر پر مسافر کو طمانچہ مارنے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ترجمان ایوی ایشن

23

اتوار اکتوبر
21:20

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 18 اکتوبر2020ء) : ایوی ایشن ڈویڑن کے ترجمان نے گزشتہ روز اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیش آنے والے ایک ناخوشگوار واقعہ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک مسافر کو مبینہ طور پر غیر ملکی ایئر لائن کے عملے کی طرف سے چیک ان کائونٹر پر طمانچہ مارنے کے واقعہ کاکوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان عبد الستار کھوکھر نے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ کے روزصبح 5 بجے پیش آنے والے اس واقعے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ابتدائی پوچھ گچھ کے علاوہ کلوز سرکٹ کیمرے کی فوٹیج کی جا نچ پڑتال کی ہے۔

جس سے معلوم ہوا ہے کہ غیر ملکی ایئر لائن کے اہلکار نے چیک ان کائونٹر پر مسافر کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ دوسرے مسافر کے حوالے کردیا تھا جسے فوری طور پر تلاش کر کے دستاویزات واپس لے لی گئیں لیکن اس وقعہ پر ایئرلائن عملہ اور مسافر کے مابین تلخ کلامی بھی ہوئی تاہم ایئر لائن کے عملہ کی طرف سے مسافر کو طمانچہ مارنے کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔ تاہم انکوائری مکمل ہونے تک ایئر لائن کے مذکورہ اہلکار کو چیک ان کا?نٹر پر ڈیوٹی سے روک دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More