The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ائیر ٹریفک کنٹرولرکا عالمی دن 20 اکتوبرکو منایا جائے گا

22

اتوار اکتوبر
11:25

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں فضائی ٹریفک کنٹرول کرنے والے یعنی ائیر ٹریفک کنٹرول کرنے والے ائیر ٹریفک کنٹرولرکا عالمی دن 20 اکتوبرمنگل کو منایا جائے گا اِس دن کے منانے کا مقصد فضائی سفر کے دوران ائیرٹریفک کنٹرولر کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہیاس دن کی مناسبت سے دنیا بھر کے ہوائی اڈوں پر ائیرٹریفک کنٹرولر کے اعزاز میں تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

طیاروں کو اڑانے والوں کو عام طور پر پائلٹ یا ہوا باز کہا جاتا ہے لیکن جو لوگ فضا میں ان طیاروں کے سفر کو کنٹرول کرتے ہیں ، جہاں سے جہاز نے اڑنا ہوتا ہے (ہوائی اڈی) سے جہازوں کی اڑان کو (ٹیک آف) محفوظ بنانے والے اور بہ حفاظت اترنے (لینڈنگ) کی رہنمائی کرنے والے جو اس سارے عمل کے ذمہ دار ہوتے ہیں، وہ طیارے میں نہیں ہوتے بلکہ جہاز سے بہت دور کسی کمرے یا مینار (ٹاور ) میں بیٹھ کر کام کر رہے ہوتے ہیں ان لوگوں کو ایئر ٹریفک کنٹرولر کہا جاتا ہے

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More