The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن جامعہ اردو کا اجلاس

14

بدھ ستمبر
22:57

کراچی۔16 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن وفاقی اردو یونیورسٹی کا اجلاس سینئر نائب صدر کمال فاروق کی زیرصدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ریٹائر ہونے والے نائب پریس سیکریٹری کے عہدے کیلئے جاوید اختر سے حلف لیا گیا۔ اس موقع پر آفیسر ویلفیئر ایسوسی ایشن، عبدالحق کیمپس کے عہدیداران، اراکین اورکنو ینرجوائنٹ ایکشن کمیٹی عدنان اختر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

حلف برداری کی تقریب سے سینئر نائب صدر کمال فاروق، جنرل سیکریٹری سید جمال ناصر،سید ریحان علی، کنوینرجوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ نئے شیخ الجامعہ کا چارج سنبھالتے ہی تمام کام بشمول ٹائم پے اسکیل، بقایا جات، منتظم کے الائونس، اسلام آباد کیمپس کے منتظم کے خط ا ور الائونس،معاون غیر تدریسی کی ڈی پی سی ، ملازمین کی مستقلی اور ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کے بچوں کی تقرری اور دیگر مسائل فوری طور پرکنوینر کی زیر صدارت سر انجام دیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More