The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

آصف زرداری نے سانحہ کارساز اور پی ڈی ایم کے (کل) ہونیوالے جلسے میں کوررونا وبا سے بچنے کیلئے ہدایات جاری کردیں … جلسے میں شریک کارکن فیس ماسک اور سماجی فاصلے کو ملحوظ … مزید

12

جلسے میں شریک کارکن فیس ماسک اور سماجی فاصلے کو ملحوظ خاطر رکھیں،اراکین اسمبلی اور پارٹی عہدیدار کارکنوں کو ماسک اور سینیٹائز مہیا کریں،سابق صدرمملکت

ہفتہ اکتوبر
21:47

آصف زرداری نے سانحہ کارساز اور پی ڈی ایم کے (کل) ہونیوالے جلسے میں کوررونا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے سانحہ کارساز اور پی ڈی ایم کے اتوار کو ہونے والے جلسے میں کوررونا وبا سے بچنے کے لیے ہدایات جاری کردیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں آصف علی زرداری نے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور عہدے داران کو ہدایات جاری دیتے ہوئے کہا کہ سانحہ کارساز کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلیے آنے والے کارکن کورونا سے بچائو کی ایس او پیز پر عمل کریں،آصف زرداری نے کہا کہ جلسے میں شریک کارکن فیس ماسک اور سماجی فاصلے کو ملحوظ خاطر رکھیں،اراکین اسمبلی اور پارٹی عہدیدار کارکنوں کو ماسک اور سینیٹائز مہیا کریں، آصف علی زرداری نے کہا کہ قیادت کو کارکنوں کی صحت اور زندگی بہت عزیز ہے ،کورونا وبا ابھی ختم نہیں ہوا اس وبا سے بچنا لازمی ہے ،آصف علی زرداری نے کہا کہ پارٹی عہدیداروں ، اراکین اسمبلی اور سینیٹرز پر لازم ہے وہ جلسے میں شریک کارکنوں کو ماسک فراہم کریں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More