The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

آرمینیا کی فضائی حدود کے اندردوڈرون طیارے تباہ،جھڑپوں میں29فوجی ہلاک … ملک کے جنوب میں ناگورنو قراباغ کے قریب واقع شہر کیبان میں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے،وزارت دفاع … مزید

10

ملک کے جنوب میں ناگورنو قراباغ کے قریب واقع شہر کیبان میں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے،وزارت دفاع

ہفتہ اکتوبر
16:27

یروآن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) آرمینیا کی وزارت دفاع کے اعلان کے مطابق آرمینیا کی فضائی حدود کے اندر دو ڈرون طیاروں کو مار گرایا گیا۔ اس دوران کیبان شہر میں خطرے کے سائرن بجائے جاتے رہے۔غیرملکی خبرساں ادارے کے مطابق وزارت دفاع کی ترجمان شوشان استیبانیان نے فیس بک پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ جمہوریہ آرمینیا کی فضائی حدود میں دو ڈرون طیاروں کا پتہ چلایا گیا۔ اس سلسلے میں مناسب اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ادھر آرمینیا کی ہنگامی حالات کی وزارت کے مطابق ملک کے جنوب میں ناگورنو قراباغ کے قریب واقع شہر کیبان میں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے۔کاراباخ میں وزارت دفاع کے اعلان کے مطابق مزید 29 فوجی ہلاک ہو گئے ۔ اس طرح 27 ستمبر کو آذربائیجان کی فورسز کے ساتھ لڑائی شروع ہونے کے بعد سے اب تک آرمینیا کے 633 فوجی مارے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ 1990 کی دہائی کے دوران سوویت یونین کے ٹوٹنے کے ساتھ ہی آرمینیائی اکثریت کا حامل علاقہ ناگورنو قراباغ، آذربائیجان سے علیحدہ ہو گیا تھا۔ اس کے نتیجے میں ہونے والی جنگ میں 30 ہزار افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔گذشتہ ماہ 27 ستمبر کو شروع ہونے والی شدید جھڑپیں 1994 میں جنگ بندی کے بعد سامنے آنے سنگین ترین معرکہ آرائی ہے۔ غیر حتمی اعداد و شمار کے مطابق اب تک حالیہ لڑائی میں 700 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔گذشتہ ہفتے روس کی سرپرستی میں متحارب فریقین کے درمیان فائر بندی ہوئی تھی تاہم جلد ہی اس کو خلاف ورزیوں سے توڑ دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More