The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

آذربائیجان کا یوم آزادی، وزیراعظم عمران خان کی آذری صدر اور عوام کو مبارکباد … پاکستان نگورنو کاراباخ کا حل یو این قرارداد کے مطابق چاہتا ہے، انہوں نے مزید لکھا کہ اپنی … مزید

18

پاکستان نگورنو کاراباخ کا حل یو این قرارداد کے مطابق چاہتا ہے، انہوں نے مزید لکھا کہ اپنی سرزمین کا دفاع کرنے پر ہم آذربائیجان کی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، عمران خان کا ٹوئٹ

Shehryar Abbasi شہریار عباسی
اتوار اکتوبر
14:06

آذربائیجان کا یوم آزادی، وزیراعظم عمران خان کی آذری صدر اور عوام کو ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین – 18 اکتوبر 2020ء) وزیراعظم عمران خان نے آذربائیجان کے صدر الہام علیئف اور عوام کو یوم آزادی کی مبارک باد دی ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے آذر بائیجان کے یوم آزادی کے موقع پر آذری عوام اور ان کے صدر کو مبارک باد پیش کی ہے۔ وزیر اعظم نے آرمینیا کے ساتھ حالیہ تنازع پر لکھا کہ پاکستان نگورنو کاراباخ کا حل یو این قرارداد کے مطابق چاہتا ہے، انہوں نے مزید لکھا کہ اپنی سرزمین کا دفاع کرنے پر ہم آذربائیجان کی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ واضح رہے کہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ بندی ہوگئی ہے جس کے بعد فریقین نے ایک دوسرے پر حملے روک دیے ہیں ۔

(جاری ہے)

آذربائیجان نے بھی آرمینیا سے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کر دی ہے ، آذربائیجان کا کہنا ہے کہ انسانی ہم دردی کی بنیاد پر جنگ بندی معاہدہ کیا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ فریقین کا تقریباً 3 ہفتوں سے جاری جنگ کے بعد سیز فائر پر اتفاق ہوا ہے ۔

نگورنو کاراباخ میں دونوں ممالک میں جھڑپوں میں سیکڑوں ہلاکتیں ہوچکی ہیں ۔ واضح رہے کہ رواں ماہ 11 اکتوبر کو بھی فریقین کے درمیان سیزفائر ہوا تھا، روس کی ثالثی میں فریقین نے جنگ بندی کا اعلان کیا لیکن چند گھنٹے بعد جھڑپیں پھر شروع ہو گئیں ، اور دونوں اطراف سے ایک دوسرے پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں ۔                                                                                 

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More