The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

آئی پی ایل میں ناقابل یقین فیلڈنگ، نکولس پوران نے یقینی چھکا روک لیا … نکولس پوران نے ہوا میں اڑتے ہوئے بائونڈری کے باہر کیچ پکڑا اور نیچے گرتے ہوئے بال واپس گرائونڈ میں … مزید

21

شارجہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 ستمبر 2020ء ) اتوار کو شارجہ میں کنگز الیون پنجاب کا دن نہیں تھا،223 رنزکر کے بھی میچ ہارنا مقدر تھا تو پھر بہترین اوپننگ شراکت کام آتی اور نہ ہی اعلیٰ ترین فیلڈنگ لیکن اس کے باوجود کنگز الیون کے نکولس پوران نے ایک ایسی فیلڈنگ کی ہے جس کا ہر طرف چرچا ہے اور کرکٹ ماہرین نے اسے کرکٹ تاریخ کی بہترین فیلڈنگ کا لمحہ قرار دیا ہے اور ایسا کہنے والوں میں مکی آرتھر اور سچن ٹنڈولکر سمیت کئی نام شامل ہیں۔

(جاری ہے)

واقعہ یہ ہےکہ کنگز الیون کے فیلڈر نکولس پورن نے بائونڈری لائن کے باہرجانے والے چھکے کو ہوا میں اڑتے ہوئے بائونڈری کے باہر کیچ پکڑا،اور یہ لمحہ ایسا تھا کہ جب ان کی پوری باڈی فضا می تھی لیکن بائونڈری سے باہر تھی،پورن نے کیچ پکڑتے ہی نیچے گرتے ہوئے بال واپس گرائونڈ میں اچھال دی اور خود ایک رخ سے دوسرے رخ ہوتے ہوئے بائونڈر لائن کے باہر جا گرے۔ یہ اتنابہترین لمحہ تھا کہ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا یقینی چھکا بچائے جانے کا کبھی اتفاق نہیں ہوا،کرکٹ ماہرین نے اس فیلڈنگ کو جونٹی رہوڈز کی فیلڈنگ سے بھی بڑی کوشش قرار دیا ہے۔                                       

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More