The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

آئی بی اے میں 2 طالبعلوں میں کورونا کی تصدیق کے بعد تدریسی عمل 2 دن کے لیے معطل … طالب علموں کا تعلق لاہور اور اسلام آباد سے ہے،آئی بی اے کراچی کے ہاسٹل میں رہائش پذیر ہیں۔کیمپس … مزید

6

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2020ء) انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈ منسٹریشن کے کراچی کیمپس کے دو طالب علم کورونا کا شکار ہو گئے ہیں جس کے باعث تدریسی عمل دو دن کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی بی اے کراچی کیمپس کے دو طالب علموں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔کیمپس ذرائع کا کہنا ہے کہ طالب علموں کا تعلق لاہور اور اسلام آباد سے ہے۔طالب علم آئی بی اے کراچی کے ہاسٹل میں رہائش پذیر ہیں۔آئی بی اے کراچی کیمپس اور سٹی کیمس میں تدریسی عمل دو دن کے لیے معطل کر دیا گیا ہے جب کہ دونوں طالب علموں کو ہاسٹل کے لیے آئسولیشن روم منتقل کر دیا گیا ہے۔آئی بی اے میں 14 ستمبر سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے تعاون سے کورونا ٹیسٹنگ کا عمل جاری ہے۔ایس او پیز کو مزید موثر بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

آئی بی ائے کے دونوں کیمپس کے گرلز اور بوائز ہاسٹلز میں آئسولیشن روم کی سہولت موجود ہے۔

ترجمان آئی بی اے کے مطابق کراچی کیمپس اور سٹی کیمپس انتظامی سرگرمی معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔اسی طرح سندھ میں تعلیمی ادارے کھلتے ہی 2 کالجز کے 8 ممبران کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ۔ صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام کے ذریعے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حیدر آباد کے ڈسڑکٹ مٹیاری کے دو کالجز میں عملےکے 8 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے ، کورونا وائرس کے کیسز آنے کے بعد دونوں کالجز کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے ۔
دوسری طرف کورونا کے باعث ملک بھر میں 22 تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ۔
سب سے زیادہ 16 تعلیمی ادارے خیبر پختونخوا میں بند کیے گئے جبکہ 5 آزاد کشمیر اور ایک تعلیمی ادارہ اسلام آباد میں بند کردیا گیا ۔
این سی او سی کے مطابق یہ تمام ادارے 48 گھنٹوں میں ایس او پیز اختیار نہ کرنے پر بند کیے گئے کیونکہ احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے پر ان اداروں میں کورونا وبا پھیلی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More