The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

،خوراک کے نام پر لوگوں کو زہر فروخت کرنے والے کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں،صوبائی وزیر خوراک سردار عبدالرحمن کھیتران

6

Cکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 15 ستمبر2020ء) صوبائی وزیر خوراک و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی سردار عبدالرحمن کھیتران کی زیر صدارت منعقد ہونے والے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے اجلاس میں بی ایف اے کے دائرہ کار کو بڑھانے اور بھرپور طریقے سے فعال بنانے کے لیے ڈویژنل سطح پر دفاتر و بارڈرز ڈسٹرکٹ آفسز کے قیام اور ان کے لیے مطلوبہ بجٹ و آسامیوں، ڈی جی بی ایف اے آفس کے لیے سالانہ بجٹ21- 2020، بی ایف اے فنانس اینڈ بجٹ کمیٹی کی تنظیم نو اور سالانہ کارکردگی سال 20-2019 رپورٹ جسے بعد ازاں صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا کی منظوری دے دی گئی ،ڈائریکٹر جنرل بی ایف اے ابراہیم بلوچ نے اجلاس کے شرکا کو بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی سمیت مختلف امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں صوبائی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ احمد رضا، سیکرٹری خوراک نور احمد پرکانی اور متعلقہ محکموں کے حکام کے علاوہ تاجر تنظیموں و چیمبر آف کامرس بلوچستان کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر صوبائی وزیر خوراک و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی سردار عبدالرحمن کھیتران اور انجمن تاجران کے نمائندوں نیاشیا خورد و نوش کے معیار کی بہتری کے لیے بی ایف اے کے اقدامات اور مجموعی کارکردگی کو سراہا ،صوبائی وزیر خوراک کا کہنا تھا کہ خوراک کے نام پر لوگوں کو زہر فروخت کرنے والے کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں،مضر صحت اور غیر معیاری اشیا تیار و فروخت کرنے والوں کے خلاف بی ایف اے کی مجموعی کارکردگی اور کوئٹہ شہر سمیت مختلف اضلاع میں کارروائیاں قابل ستائش ہیں،ڈویژنل سطح پر اور باڈر ڈسٹرکس میں دفاتر کے قیام سے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائیوں کے دائرہ کار کو بڑھانے میں خاطر خواہ مدد ملے گی اور ناقص اشیا خوردونوش کا کاروبار کرنے والوں پر مستقل بنیادوں پر چیک اینڈ بیلنس کا میکینزم ترتیب دیا جا سکیگا۔ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی ابراہیم بلوچ نے اجلاس کے شرکا کو بتایا کہ ڈپٹی ڈائریکٹرز کی سربراہی میں ڈویژنل سطح پر چھ دفاتر ژوب ڈویژن بمقام لورالائی، قلات ڈویژن بمقام خضدار ،سبی ڈویژن بمقام سبی، نصیر آباد ڈویژن بمقام ڈیرہ مرادجمالی ،مکران ڈویژن بمقام تربت اور رخشان ڈویژن بمقام خاران میں جبکہ باڈر ڈسٹرکٹ آفسز اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی سربراہی میں لسبیلہ بمقام حب،قلعہ عبداللہ بمقام چمن ،جعفرآباد اور بارکھان میں قائم کیے جائیں گی

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More